the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
پاکستان
نظام آباد۔ 18۔ فروری (اعتماد نیوز) ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن شانتا راؤ نے کہا کہ ضلع مستقر نظام آباد میں قائم میڈیکل کالج سے ملحق دواخانہ کو ماڈل دواخانہ کی حیثیت سے ترقی دی جائے گی۔ شانتا راؤ نے نظام آباد کے میڈیکل کالج اور سرکاری دواخانہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا اور کہا کہ بہت جلد میڈیکل کالج کو میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) کی ٹیم کے آمد کے پیش نظر یہ معائنہ کیا جارہا ہے۔ دواخانہ‘ کالج کا معائنہ کرنے کے بعد ڈی ایم ای شانتا راؤ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے قائم کردہ میڈیکل کالج اور اس سے ملحق دواخانہ کو مثالی دواخانہ کی حیثیت سے ترقی دینے ہر ممکنہ اقدامات روبہ عمل لائے جائیں گے۔ ہر طرح کی ہر اقسام کی طبی خدمات 24 گھنٹے مہیا کرانے کے خصوص میں انتظامات کئے جائیں گے۔ ڈاکٹروں کی کمی کو دور کیا جائے گا۔ ماہر اطباء کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید ایک ماہ میں اسسٹنٹ پروفیسرس‘ پروفیسرس کے تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں لیبارٹری‘ درکار ادویات کے ذخیرہ کو موجود رکھنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دواخانہ میں نومولود بچوں کی نگہداشت کے لئے موثر طبی خدمات کے لئے خصوصی نئی عمارت قائم کی جائے گی جس



میں ڈاکٹروں کے علاوہ مکمل طور پر سہولتوں کو مہیا کروایا جائے گا۔ علاوہ ازیں شانتا راؤ نے پیرا میڈیکل عملہ و دیگر عملہ کے تقررات کو بہت جلد عمل میں لانے کا اخباری نمائندوں کے سوال پر اظہار کیا۔ اس خصوص میں متعلقہ عہدیداروں سے طریقہ کار پر بات کرنے اور حکومتی سطح پر ربط قائم کرنے کا انہوں نے اظہار کیا۔ ڈی ایم ای شانتا راؤ‘ عثمانیہ کالج پرنسپل‘ ایم سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی رکن کے سرینواس‘ اے ڈی راجیو نے کالج‘ دواخانہ کا معائنہ کیا۔ دواخانہ میں میل میڈیکل وارڈ‘ گینگ وارڈ کا معائنہ کیا۔ مریضوں میں طبی سہولتوں کے متعلق استفسار کیا گیا۔ ٹیم نے حادثاتی وارڈ میں مریض سے اس کے ایکسرے رپورٹ کی جانچ کرتے ہوئے تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔ ڈاکٹروں کی موجودگی‘ ادویات و دیگر سہولتوں کی فراہمی کے متعلق مریضوں سے بات چیت کی۔ ایکسرے‘ سی ٹی اسکیان شعبہ کا بھی معائنہ کیا۔ قبل ازیں میڈیکل کالج میں پروفیسرس‘ اسسٹنٹ پروفیسرس سے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا اور مریضوں کو طبی خدمات‘ ادویات‘ غذا و دیگر امور کی فراہمی کے متعلق تفصیلات حاصل کی گئیں۔ میڈیکل کالج کے طلبہ سے بات چیت کی گئی اور ان کے شعبہ کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر کالج پرنسپل جی جیابائی‘ ہاسپٹل آر ایم او شراون و دیگر موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.